بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو صارفین کو منتقل کرنے کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق 15 جون کو قیمتوں جائزے میں پیٹرول تقریباً 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے

۔واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.75 ڈالر اور 2.7 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔اس سے قبل پندرہ روز کے  دوران تقریباً 12 ڈالر فی بیرل جبکہ اس سے گزشتہ پندرہ روز کے دوران 8 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے  ڈالر 4 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 266 روپے کی سطح پر پہنچ گیا
Back to top button