بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے لئے حج پروازوں کا سلسلہ مکمل

تین سو اسی عازمین حج کو لے کر آخری پرواز آج صبح اسلام آباد سے روانہ ہوئی جس کے بعد ایک ماہ سے جاری عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے لئے حج پروازوں کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے مکہ مکرمہ سے اطلاع دی ہے کہ آخری حج پرواز کے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد سرکاری حج سکیم کے تحت ستر ہزار ایک سو پانچ عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچانے کا عمل مکمل ہوجائے گا جو گزشتہ ماہ کی نو تاریخ کو شروع ہوا تھا۔

روانگی پروگرام کے مطابق آج صبح تین سو اسی عازمین حج کو لے کر سعودی ائرلائنز کی آخری پرواز نمبرSV-3727 آج اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوئی۔رواں سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میںسے ستر ہزار سرکاری حج سکیم اور نوے ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔

 

اشتہار
Back to top button