بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

حکومت کی اولین ترجیح سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانا ہے،مسعود خان

ہائیڈ ایڈیسن ایلیمنٹری اسکول جارج ٹاؤن، واشنگٹن ڈی سی کے طلباء نے ایمبیسی ایڈاپشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا، جو کہ اسکولوں ، سفارتی مشنوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں ڈ سٹرکٹ آف کو لمبیاکا اہم اقدام ہے ۔

دورے کے دوران، طلباء نے پریزنٹیشنز کے ذریعے پاکستان کے بارے میں اپنے علم کا مظاہرہ کیا، جس میں ملک کے جغرافیہ، متحرک ثقافت، لذیذ پھلوں اور کھیلوں کی بھرپور روایات کو اجاگر کیا گیا ۔

نوجوان طلباء کے ساتھ اپنی بات چیت میں ، پاکستانی سفیر مسعود خان نے تنقیدی سوچ اور طویل مدتی اہداف کے تعین کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے ان کی بصیرت انگیز پیشکشوں کی بھی تعریف کی اور پاکستان اور امریکہ دونوں مما لک میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا ۔

مسعود خان نے کہا، پاکستان تعلیم کے شعبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے اور حکومت کی اولین ترجیح اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانا ہے ۔اپنے ریمارکس میں اسکول کی سپروائزر میری کونولی نے سفیر مسعود خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں پاکستان، اس کے لوگوں اور اس کی ثقافت کو جاننے کا موقع فراہم کیا ۔

تقریب کے دوران دی ملینیم ایجوکیشن کے سی ای او جناب فیصل مشتاق اور پروگرامز کی ڈائریکٹر محترمہ سبینا ذاکر کے خصوصی پیغامات سنائے گئے جس میں دونوں ممالک کے نوجوان طلباء کو جوڑنے کے اس اقدام پر سفیر مسعود خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ۔انہوں نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستانی ثقافت کو متنوع طریقوں سے دریافت کریں جن میں پڑھنا، دستاویزی فل میں دیکھنا اور ذاتی بات چیت شامل ہے ۔

مزید پڑھیے  آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا ملک بھر میں کل سکول بند کرنے کا اعلان

پاکستانی سفارت خانہ، واشنگٹن ڈی سی نے جارج ٹاؤن، واشنگٹن ڈی سی میں ہائیڈ ایڈیسن ایلیمنٹری اسکول کے ساتھ شراکت داری کی جہاں پریس اینڈ کلچرل اتاشی ضیغم عباس نے طلباء کو پاکستان کی تاریخ، جغرافیہ، زمین کی تزئین، لوگوں ، خوراک، فن، موسیقی اور کھیلوں سے متعارف کرایا ۔

اس دورے کا اختتام سفیر مسعود خان کی طرف سے طلباء اور اساتذہ کو ایمبیسی آف پاکستان میں مینگو فیسٹیول میں بطور اعزازی مہمان شرکت کرنے کی خصوصی دعوت پر ہوا جس میں سفارت کاری کی اہمیت اور ایمبیسی اور ہائیڈ ایڈیسن ایلیمنٹری سکول کے درمیان مضبوط رشتے پر زور دیا گیا ۔ آنے والی نسلوں کے لیے دوستی اور ثقافتی ورثے کی تعریف کے جذبے کو فروغ دیناہے ۔

 

Back to top button