بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسڑیلیا نے نمبیبا کو شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث  منسوخ کر دیا گیا۔فلوریڈا میں ہونے والے سری لنکا اور نیپال کے درمیان گروپ ڈی کے میچ کا ٹاس  بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔

تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر ٹاس ہوئے ہی میچ کو ختم کر دیا گیا۔نیپال نے آج ایونٹ کا اپنا دوسرا جبکہ سری لنکا نے تیسرا میچ کھیلنا تھا۔سری لنکا کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ نیپال بھی اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔سری لنکا کے اب سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں  آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نمیبیا کے بیٹرز آسٹریلوی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 72 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے خلاف نمیبیا کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ کپتان ایراسمس 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4،  جوش ہیزل ووڈ اور اسٹوئنس نے 2،2 جبکہ کمنز اور الیز نے ایک ایک وکٹ لی۔

نمیبیا کا 73 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 17 گیندوں پر 34 اور مچل مارش 18 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 20 اسکور کیے۔

مزید پڑھیے  سرباز خان نیپال کی دھاولاگیری چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نمیبیا دونوں ایونٹ میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے تھے۔ نمیبیا نے ایک میچ جیتا  جبکہ اسے دو میچز میں شکست ہوئی ہے۔

Back to top button