بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کے ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں آج پاکستان اور بھارت کے مقابلے کے دوران نیویارک میں بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے میچ میں کچھ دیر کی تاخیر ہوسکتی ہے، تاہم میچ متاثر ہونے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں اور شائقین کرکٹ کو پورے 20 اوورز کا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم میزبان امریکا کے ہاتھوں پہلا میچ ہارنے کے بعد مشکلات کا شکار ہے اور اپنے دوسرے میچ میں ہی کرو یا مرو کی پوزیشن میں آچکی ہے، ایسے میں پاکستان کے پاس اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھارت کے خلاف نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں کم بیک کے لیے پرامید ہیں۔تاہم بارش قومی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے، اگر بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا، جو شاہینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کسی بھی ٹیم کے لیے میچ کا اضافی دن نہیں رکھا گیا ہے، لہذا بارش یا کسی بھی وجہ سے میچ متاثر ہونے کی صورت دوبارہ مقابلہ نہیں ہوگا بلکہ دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس مل جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نیویارک میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، رپورٹس میں بتایا گیا کہ بارش کے باعث ٹاس میں کچھ دیر کی تاخیر ہوسکتی ہے، البتہ دونوں ٹیموں کو اضافی وقت مل سکتا ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ،بنگلہ دیش کو سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست
Back to top button