بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ریڈیو ، ٹی وی کی لیجنڈری آواز تسکین ظفر خاموش ہو گئی

ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ آواز، اردو نیوز کاسٹر تسکین ظفر آج راولپنڈی میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔وہ 67 سال کی تھیں۔ان کی نماز جنازہ عیدگاہ  لالکورتی راولپنڈی میں ادا کی گئی۔1957 میں راولپنڈی میں پیدا ہونے والی تسکین ظفر کا نشریاتی کیریئر چار دہائیوں پر محیط تھا۔

انہوں نے 1980 میں ریڈیو پاکستان میں بطور اناؤنسر شمولیت اختیار کی۔تسکین ظفر نے ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل پر پروگراموں کی میزبانی بھی کی۔

وہ پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی وابستہ رہیں جہاں وہ خبریں پڑھتی تھیں اور موسیقی کے پروگراموں کی میزبانی کرتی تھیں۔تسکین ظفر کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

ریڈیو پاکستان اور پوری نشریاتی برادری ایک لیجنڈ کے انتقال پر سوگوار ہے۔تسکین ظفر کی فصیح آواز اور خبریں پڑھنے کا منفرد انداز ریڈیو سننے والوں کے دل و دماغ میں ہمیشہ گونجتا رہے گا۔

مزید پڑھیے  راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک
Back to top button