بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی

 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی۔افغانستان کے خلاف یوگنڈا کی پوری ٹیم مقررہ اوورز سے پہلے ہی  48 رنز رپر  ڈھیر ہوگئی۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کوجیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا تھا ،یوگنڈا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5  وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔

یوگنڈا کی جانب افغانستان کے 184 رنز کے تعاقب میں کپتان برائن مسابابغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے، اس کے علاوہ روبنسن اوبویا 14 ، رونق پٹیل 4، سمن سیسازی 4 ، ریاضت علی شاہ 11، دنیش نکرانی6 اوربلال حسن 8رنز  بناکر آؤٹ ہوئے،کوسمس کیووٹا 2رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کی دونوں ٹیمیں گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے رہیں۔یوگنڈا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان کے اوپنر رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کیلئے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو شاندار اسٹارٹ فراہم کیا۔

اننگ کے پندرہویں اوور کی تیسری گیند پر ابراہیم زدران 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 70 رنز اسکور کرکے مسابا کی گیند کا شکار ہوئے جبکہ 156 کے مجموعی اسکور پر رحمت اللہ گرباز بھی پویلین لوٹے، انہوں نے 45 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران صرف 2 رنز اسکور کر پائے جبکہ گلبدین نائب نے 4 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 5 رنز اسکور کیے۔محمد نبی 16 گیندوں پر 14 رنز اور کپتان راشد خان ایک گیند پر دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یوگنڈا کی جانب سے برائین مسابا اور کوسمس کیووٹا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ الپیش راماجانی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

مزید پڑھیے  محمد رضوان ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
Back to top button