حادثات و جرائم
کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11کان کن جاں بحق
بلوچستان کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11کان کن جاں بحق ہوگئے۔چیف مائنزانسپکٹر عبدلاالغنی کے مطابق کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کان کن جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے ہے، جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ حادثے کا شکار کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا جبکہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔