حادثات و جرائم
شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شواہ میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شواہ میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے بعد واپس جاتے ہوئے گھر کے قریب قتل کیا گیا۔