بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گیس سلنڈر دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی

حیدرآباد میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے باعث آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں 6 سال کا حسنین 15 سال کا بلال، 10 سال کا رحیم اور ایان شامل ہیں جبکہ 48 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت عذرا  پیچوہو نے سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ پہنچ کر زخمیوں کے بہترین علاج کیلئے انتظامیہ کو ہدایت جاری کیں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی سول اسپتال پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ المیہ ہے اور دل دہلا دینے والا ہے، ہم بدقسمت لوگ ہیں کہ اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی، آگ نے دکان کے بالائی حصے میں واقع گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، واقعے میں 60  افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ایک دھماکے بعد دکان مالک کو بچانے کیلئے لوگ دکان میں گئے تو دوسرا دھماکا ہوا، جس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اے ایم ایس ڈاکٹر آفتاب کے مطابق 60 فیصد سے زائد جھلسے ہوئے افراد کو کراچی منتقل کیا گیا ہے، جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

مزید پڑھیے  ٹرک الٹنے سے 6  مزدور جاں بحق
Back to top button