حادثات و جرائم
رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب بخشا پور انڈس ہائی وے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔