بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کیلئے ایشین پراڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کی طرف سے ایوارڈ

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے بے مثال خدمات انجام دینے پر کوالالمپور میں ایشین Productivity آرگنائزیشن کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا۔انہیں یہ ایوارڈ ایشیائی ادارے کے گورننگ بورڈ کے چھیاسٹھ ویں اجلاس کے موقع پر دیا گیا۔

احسن اقبال کو یہ ایوارڈ ان کے تمام ادوار میں انتہائی کامیاب وفاقی وزیر رہنے پر دیا گیا ہے۔احسن اقبال نے عالمی نیٹ ورکس کے ذریعے پاکستان میں پیداوار میں اضافے کے لئے جدید منصوبوں پر عملدرآمد کروایا۔انہوں نے ترقی پسند پالیسیاں اور قواعد و ضوابط مرتب کئے جنہوں نے پاکستان کی پیداواری ایجنڈے اور مجموعی ترقی میں اہم معاونت کی۔

اشتہار
Back to top button