قومی
وزیراعظم کا کاروبار دوست پالیسیوں سے نجی شعبے کو ترقی دینے کا عزم
وزیراعظم شہبازشریف نے کاروبار دوست پالیسیوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کوسہولیات کی فراہمی کے ذریعے نجی شعبے کو ترقی دینے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔وہ ابوظہبی میں ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل SAIF AL SUWAIDI سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہاکہ اماراتی کمپنیوں اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان اشتراک عمل سے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کواجاگر کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عر ب امارات کے درمیان عشروں پرمحیط برادرانہ تعلقات ہیں ۔شہبازشریف نے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔