بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

چور آئی جی اسلام آباد کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر فرار

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔

ٹیلیفون کیبل چوری کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔این ٹی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجے کے درمیان چوروں نے کارروائی کی۔انہوں نے بتایا کہ چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لیے گئے۔

مزید پڑھیے  افغان ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
Back to top button