بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 6 مختلف کارروائیوں میں 59 کلو سے زائد منشیات اور 335880 نشہ آور گولیاں برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی، اسلام آباد، پشاور، اوکاڑہ، ڈی آئی خان اور لاہور میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 335880 عدد نشہ آور گولیاں اور 51 کلو 600 گرام چرس، 4 کلو 800 گرام افیون برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارروائی میں ایک کلو 200 گرام افیون، ایک کلو 200 گرام ہیروئن، ایک کلو آئس اور 75 گرام کوکین بھی پکڑی گئی۔ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button