بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پنجاب کے سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر کے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سےشروع ہوں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق موسم کی شدید صورتحال کے باعث پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق تبدیل شدہ اوقات کے مطابق اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7 سے 11.30 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو تمام اسکولوں میں صبح 7 بجے سے 10.30 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیے  ترجمان اردو یونیورسٹی نے پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطا کی زیادہ معاوضے میں تقرری کی خبروں کی تردید کر دی
Back to top button