بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد

جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام 11 مئی بروز ہفتہ یوتھ فورم کے توسط سے الفلاح ہال ایف ا یٹ میں محفل ملاقات کا انعقاد کیا گیا تاکہ نوجوان لڑکیاں اور زونل ذمہ دار طالبات باہمی تعارف حاصل کریں اور ان کے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کی جا سکے۔

،راحیل احمد ،ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈز نے philanthropy کے موضوع پر طالبات کو بریفنگ دی اور معاشرے پر اس کے اثرات کو نکات کی شکل میں بیان کیا جب کہ عائشہ عظیم نے “امید سحر” کتابچہ سے دلچسپ انداز میں کوئز کروایا.

اسماء ظفر نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر طالبات کو بریفنگ دی جبکہ حمیرا حسینی نے آئندہ ماہ ہونے والے آن لائن تربیہ کورس کا تعارف کروایا صدر یوتھ سمعیہ اعجاز نے اپنے شعبہ جے ائی یوتھ کا تعارف کروایا اور حاضرین کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کے دوران حاضرین کی چائے اور دیگر لوازمات سے تواضع بھی کی گئی۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں پولیس بھرتی کیلئے بھرپور اقدامات
Back to top button