کھیل
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے میدان میں اتریں گی۔
ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں، آج کے میچ میں اعظم خان اور ابرار احمد کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی بھی پلیئنگ الیون میں شمولیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز میں آئرلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے شاہینوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔