بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے کاروباری افراد سرمایہ کاری کریں، ملک میں ناامیدی کو ختم کر رہے ہیں

مدد نہیں تجارت چاہتے ہیں، معیشت کی مضبوطی کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، مصدق ملک

  • مدد نہیں تجارت چاہتے ہیں، معیشت کی مضبوطی کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، مصدق ملک
  • پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے کاروباری افراد سرمایہ کاری کریں، ملک میں ناامیدی کو ختم کر رہے ہیں
  • سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 30 سے 35 کمپنیاں آئی ہوئی ہیں
  • ملک پر چند لوگوں کی اجارہ داری اب نہیں رہے گی، اب لال فیتہ نہیں چلے گا، ہنرمند نوجوانوں کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا، وفاقی وزیر توانائی کی جام کمال اور عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس

وفاقی وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اب مدد نہیں کاروبار پر توجہ دے رہا ہے، ہم مدد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں، پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے کاروباری افراد سرمایہ کاری کریں، سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،ملک پر چند لوگوں کی اجارہ داری ہے وہ اب نہیں رہے گی، اب لال فیتہ نہیں چلے گا ، ہنرمند نوجوانوں کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ وفاقی وزرا جام کمال اور عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سعودی تجارتی وفد پاکستان کے اہم دورے پر ہے، ہمارا سعودی عرب سے بھائی جیسا رشتہ ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گزشتہ چند ہفتوں میں اہم تجارتی دورے اور گفتگو ہوئی، پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی تجارت میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا، پاکستان سعودی وژن 2030 کے لیے بھی کردار ادا کرے گا، سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 30 سے 35 کمپنیاں آئی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے ایک نیا خاکہ آپ کے سامنے لایا جائے، ملک ملک میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے کہ یہ ہو جائے گا وہ ہو جائے گا، ایسا کچھ نہیں ہوگا، ملک آگے بڑھے گا، ہم اس ناامیدی کو ختم کر رہے ہیں، نئی امید کی طرف دیکھیں، ہمارے بچوں کو نیا روزگار ملے گا، ہمارے نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے چھوٹے کاروبار کریں گے،پہلے حکومت سے حکومت کے درمیان معاہدے ہوئے، اب بزنس سے بزنس کے معاہدے ہوں گے۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان اب امداد نہیں، کاروبار پر توجہ دے رہا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سرخ فیتے کو سرخ قالین میں بدلنا چاہتے ہیں، معیشت کی مضبوطی کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، پوری دنیا میں آئی ٹی کا انقلاب آ رہا ہے، پاکستان کی 125 کمپنیاں سعودی سرمایہ کاروں سے مذاکرات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں ناامیدی کا کلچر ختم ہو، ایک نئے معاشرے کو تشکیل دیں جس میں یقین اور امید ہو، پہلے جی ٹو جی ایک معاہدہ ہوا، پھر وزیراعظم خود گئے، وزیراعظم نے کہا ہم جی ٹو جی نہیں بی ٹو بی چاہتے ہیں، وزیراعظم نے کہا ہم مدد نہیں کاروبار چاہتے ہیں، آج جہاز بھر کر کاروباری لیڈر یہاں آ چکے ہیں۔وفاقی وزیرپٹرولیم نے کہا کہ کسی کے پاس دولت ہے تو کسی کے پاس سوچ ہے، جب ایک لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی تو ہنرمند بھی اسی رفتار سے چلے گا، ہم سیٹھوں کے خلاف نہیں، ملک پر چند لوگوں کی اجارہ داری ہے وہ اب نہیں رہے گی، اب لال فیتہ نہیں چلے گا، ہنرمند نوجوانوں کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔مصدق ملک نے کہا کہ سعودی کمپنیاں یہاں کاروبار کر رہی ہیں، دوسری جانب ایک ناامیدی کا بازار گرم ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ میں آپ کو گرا دوں، کوئی مجھے دھکا مار دے، رواداری ،میانہ روی اور اعتدال میں معاشرہ بنانے کیلئے چل رہے ہیں، اب سرمایہ کاری ہوگی نہیں بلکہ ہو رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button