بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید

 چمروک کے مقام پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید، 7 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل موقع پر شہید ہو گئے، شہیدکی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو افراد دم توڑ گئے، ریمورٹ کنٹرول بم سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے۔

اشتہار
Back to top button