کھیل
کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے آل راؤنڈر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
سابق آسٹریلین مایہ ناز کرکٹرز رکی پونٹنگ، گلین میگرا، مائیکل ہسی، میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، اسٹیورٹ کلارک اور مائیکل کلارک نے اینڈریو سائمنڈز کے بچوں کے ہمراہ اسکواڈ کا اعلان کیا۔آسٹریلیا کے ورلڈکپ اسکواڈ میں آشٹن اگر، پیٹ کمنز ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر ، ایڈم زمپا اور کیمرون گرین شامل ہیں۔