بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی-دو مریض جاں بحق

گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی جس سے وارڈ میں زیر علاج ایک خاتون سیمت دو مریض جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال کی پہلی منزل پر واقع سرجیکل وارڈ میں مریض زیر علاج تھے کہ اچانک چھت گرگئی جس سے متعدد مریض زخمی ہوگئے۔ایم ایس کے مطابق ریسکیو عملے نے فوری طور پر زخمی مریضوں کو ملبے سے نکال کر دوسرے وارڈ اور باہر منتقل کیا۔

واقعے میں زیر علاج ایک خاتون سیمت دو مریض جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں تزئین و آرائش کرنے کیلئے کے پلرز کو چھوٹے کرنے کوشش کی گئی جس کے باعث سرجیکل وارڈ کی چھت کمزور پڑنے سے گرگئی۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سی اینڈ ڈبلیو کے ریسرچ ونگ کو انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرمت کے حوالے سے حفاظتی انتظامات نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔اُدھر  وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹری صحت سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور  انکوائری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

اشتہار
Back to top button