بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

 لکی مروت میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی نتیجے میں 6 افراد قتل

 لکی مروت میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی نتیجے میں 6 افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لکی مروت کے گاؤں اگری خانزاد خیل میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر ایک گروپ نے شادی کے جاری پروگرام پر حملہ کر دیا جبکہ دوسرے گروپ نے اپنے بچاؤ کیلئے جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 راہگیروں سمیت 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے، مرنے والوں کی شناخت احسان، عضیر، احمد، عمران، زاہد اور فیضان کے ناموں سے ہوئی اور ان کا تعلق غزنی خیل سے بتایا گیا ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال تاجہ زئی منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

اشتہار
Back to top button