نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ: کوئٹہ، ملتان اور لاہور کی کامیابی
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز کھیلے گئے میچوں میں کوئٹہ، ملتان اور لاہور نے کامیابی حاصل کرلی۔ ان میچوں کی خاص بات ملتان کی گل فیروزہ کی راولپنڈی کے خلاف 142 رنز کی شاندار اننگز تھی۔
اقبال اسٹیڈیم میں کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے ہرادیا۔ کوئٹہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عریجہ حسیب 46 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ رامین شمیم نے 27 رنز بنائے۔
مومینہ ریاست، علینہ شاہ اور ماہنور آفتاب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور کی ٹیم جواب میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ طیبہ عماد نے 44 رنز اسکور کیے۔
رامین شمیم نے اپنی آف اسپن بولنگ سے 19 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
جواد کلب گراؤنڈ میں لاہور نے کراچی کو ہرادیا۔ اس میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں چار وکٹوں پر 138 رنز بنائے۔ ارم جاوید نے 49 رنز بنائے۔انوشے ناصر نے 7 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ بارش کے سبب کراچی کو167 رنز کا ہدف دیا گیا کراچی کی ٹیم 43 اوورز میں 166 رنز بناپائی ۔نورین یعقوب نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یوں یہ میچ ٹائی ہوگیا۔ سپر اوور میں لاہور نے کامیابی حاصل کرلی۔
بوہڑانوالی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ملتان نے راولپنڈی کو 141 رنز سے ہرادیا۔
ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ گل فیروزہ نے 19 چوکوں کی مدد سے 142 رنز بنائے۔ حمنہ بلال نے 25 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی کی ٹیم 25.5 اوورز میں 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عائمہ سلیم نے 20 رنز بنائے۔ نورالایمان نے 23رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
گل فیروزہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
مختصر اسکور:
کوئٹہ 175 رنز ( 49 اوورز ) ۔ عریجہ حسیب 46، رامین شمیم 27؛ مومینہ ریاست 12 / 2 وکٹ۔ علینہ شاہ 27 / 2 وکٹ۔ ماہنور آفتاب 37 / 2 وکٹ۔
پشاور 159 رنز۔ (47 اوورز ) ۔طیبہ عماد 44 ۔ رامین شمیم 19 / 4 وکٹ۔
نتیجہ ۔ کوئٹہ نے 16 رنز سے میچ جیتا۔
لاہور 138رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 43 اوورز ) ۔ ارم جاوید 49؛ انوشے ناصر 7 / 3 وکٹ۔
کراچی 166 رنز ( 43 اوورز ) ایشا راہوپوٹو 35 ۔ نورین یعقوب 30 / 3 وکٹ۔
میچ ٹائی ہوگیا ۔
نتیجہ ۔ لاہور نے سپر اوور میں جیتا۔
ملتان 240 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) ۔ گل فیروزہ 142۔ حمنہ بلال 25 / 3 وکٹ۔
راولپنڈی 99 رنز ( 25.5 اوورز ) عائمہ سلیم 20۔ نورالایمان 23/3 وکٹ ۔
نتیجہ ۔ ملتان نے 141 رنز سے میچ جیتا۔