بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان کابینہ میں شامل زرا سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکریٹریز، وکلا، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ شامل ہیں جب کہ سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو، بخت محمد کاکڑ، نوابزادہ طارق مگسی شامل تھے۔ان کے علاوہ شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی بطور صوبائی وزرا حلف اٹھایا۔

اشتہار
Back to top button