بین الاقوامی
سڈنی کے گرجا گھر میں چاقو بردار شخص کا حملہ پادری سمیت 4 افراد زخمی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے گرجاگھر میں چاقو بردار شخص کے حملے میں پادری سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔گرجا گھر میں پادری پر حملہ تقریر کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں گہرے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس شخص کو پادری کے پاس جاتے اور چاقو کے وار کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد چرچ میں موجود لوگ حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔
خیال رہے کہ سڈنی میں 2 روزقبل بھی شاپنگ مال میں چاقو حملے سے6 افراد ہلاک ہوئےتھے جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوتا۔