حادثات و جرائم
بیٹی کی پیدائش پر خاوند نے بیوی کو قتل کر ڈالا
بیٹی کی پیدائش پر ناراض خاوند نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کر ڈالا۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی واردات تھانہ ڈھمن کے علاقے ڈھوک میاں محراب میں پیش آئی، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔مقتولہ کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور ڈیڑھ ماہ قبل اس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹی کی پیدائش پر داماد ناراض تھا۔