97 کلومنشیات برآمد – 10 ملزمان گرفتار

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 9 کارروائیوں میں97 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتارکرلیے۔ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، حب، طورخم بارڈر اورکوئٹہ میں کی گئیں، کارروائی کے دوران67 کلو868گرام ہیروئن،18 کلو700گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 8 کلو آئس،ایک کلو افیون،23580 نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Exit mobile version