حادثات و جرائم
گوجر خان کے چرچ میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ یا شرارت ؟ تحقیقات جاری
راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر واقع چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔آگ لگنے سے چرچ کا بیشتر حصہ، سامان اور کتابیں جل گئیں۔ واقعے کے خلاف مسیحی برادری نے مظاہرہ کیا۔
تھانہ گوجرخان میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی لہٰذا ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔اس حوالے سے گوجر خان پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ یا کسی کی شرارت ہوسکتی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔