قومی
دہشتگردی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شانگلہ کے علاقے بشام حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر یکسو ہے۔