قومی
سعودی ترقیاتی فنڈ کا آزاد کشمیر میں پن بجلی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہمی کا معاہدہ
سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ کے ایک وفد نے ماحول دوست توانائی مہم کے تحت آزادجموں وکشمیر کا دورہ کیا اور علاقے میں دو پن بجلی منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کئے۔سعودی وفد کی قیادت فنڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرسلمان بن عبدالرحمن المرشد نے کی۔
ان منصوبوں میں Shounterپن بجلی اور جاگران ۔4 پن بجلی منصوبہ شامل ہیں۔Shounter پن بجلی منصوبے سے چھ کروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت سے 48 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ جاگران۔4 پن بجلی منصوبے سے چارکروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت سے بائیس میگاواٹ بجلی پید کی جائے گی۔ان دو منصوبوں سے قومی گرڈمیں پن بجلی کی پیداوار میں 70 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کار کونسل نے یہ معاہدے کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔