بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 34 سال مکمل

تحریکِ آزادی کشمیر کے نامورکارکن اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 34 سال مکمل ہوگئے،اشفاق مجیدوانی سے لے کر برہان وانی تک تحریکِ آزادی کی تاریخ خون سے لکھی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 34سال مکمل ہوگئے ، اشفاق وانی کی قیادت میں ہزاروں نوجوان بھارت کے غاصبانہ اقدام کے خلاف تحریکِ آزادی ء کشمیر میں شامل ہوئے، انھوں نے 1990 میں رمضان المبارک کے تیسرے روزے جامِ شہادت نوش کیا۔

اشفاق مجید وانی5ستمبر1966کو سرائے بالا سرینگر میں پیدا ہوئے، وہ فٹبال، ٹیبل ٹینس اور میراتھون کے بہترین کھلاڑی تھے، انھوں نے 1985 میں بین الریاستی میراتھون ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سال 1984 میں معروف کشمیری رہنما مقبول بھٹ کی شہادت سے بے حد متاثر ہوئے، 23 مارچ 1987 کو مسلم یونائٹڈ فرنٹ کو انتخابات سے دور رکھنے کے لئے بھارتی فوج نے اشفاق مجید وانی اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے جواب میں اشفاق مجید وانی نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اور تحریکِ آزادی کے سرگرم رکن بن گئے، اشفاق وانی کی 3سالہ جدوجہد نے وادی کشمیر میں تحریکِ آزادی کی نئی روح پھونک دی۔بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق10ہزار سے زائد کشمیری نوجوان اشفاق مجید وانی سے متاثر ہو کر تحریک آزادی کشمیر میں شامل ہوئے اور 30 مارچ 1990 کو 23 سال کی عمر میں بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران سرینگر کے علاقے حَوّل میں جامِ شہادت نوش کیا۔اْن کی ڈائری کے مطابق ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں شہادت اْن کی دلی خواہش تھی، اشفاق مجید وانی کی شہادت پر وادی بھر میں پر تشدد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

اشتہار
Back to top button