بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل، دوسرا بھائی اور اس کی اہلیہ بھی گرفتار

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور اس کی بیوی سمیرا کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ شہباز اور سمیرا کو عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہباز اور سمیرا کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے، ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز اور اسکی بیوی سمیرا کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا تھا۔

 

اشتہار
Back to top button