آسڑیا کے سٹرائیکر کا صرف 6 سکینڈ میں گول
انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں آسٹریا کے کرسٹوف باومگارٹنر نے سلواکیہ کے خلاف صرف 6 سیکنڈز میں گول بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے فلوریئن ورٹز نے فرانس کے خلاف 7 سیکنڈز میں گول داغ دیا۔لیون میں جرمنی اور فرانس کے درمیان کھیلے گئے انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کا آغاز برق رفتاری سے ہوا، جرمنی کےفلوریئن ورٹز نے ساتویں سیکنڈ میں گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
20 سالہ نوجوان کا یہ جرمنی کے لیے تیز ترین گول ہے، پہلا ہاف جرمنی کی ایک صفر کی برتری کے ساتھ ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی جرمن ٹیم نے اٹیک کیا اور 49 ویں منٹ میں ورٹز نے گول بنا کر اسکور دو صفر کر دیا۔ میچ جرمنی نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔آسٹریا اور سلواکیہ کے درمیان Bratislava میں ہونے والے ایک اور فرینڈلی میچ میں تیز ترین گول کا عالمی ریکارڈ بن گیا، آسٹریا کے کرسٹوف باومگارٹنر نے صرف چھ سکنڈز میں گیند کو سلواکیہ کے جال میں پہنچا دیا ، میچ آسٹریا نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔برازیل اور انگلینڈ کے درمیان میچ بھی انتہائی دلچسپ رہا، میچ کے 80 منٹ تک کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی، میچ کے اختتام سے دس منٹ پہلے برازیل کے موریرا ڈی سوزا نے میچ کا فیصلہ کن گول بنا کر اپنی ٹیم کو 0-1 سے کامیابی دلا دی۔