قومی
پاکستان تجارت اور کاروبار کے حوالے سے وسیع مواقع کا حامل ملک ہے۔ ایاز صادق
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت اور کاروبار کے حوالے سے وسیع مواقع کا حامل ملک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر MEHMET PACACI سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان میں متنوع قدرتی مناظر ترکیہ جیسے سیاحوں کیلئے پُرکشش مقام کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی پارلیمنٹس کے درمیان کثیر جہتی فورموں کے تحت تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ترکیہ کے سفیر نے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے اُن کے کامیاب انتخاب پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پارلیمنٹس کی سطح پر رابطے اہم ہیں۔