بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اےاین ایف نے 6کارروائیوں میں107 کلو منشیات برآمدکرلی

اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 6کارروائیوں میں107 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں ملتان، شیخوپورہ، فیصل آباد، ڈسکہ اور زخہ خیل خیبرمیں کی گئیں، کارروائی کے دوران 81کلو400گرام چرس، 25کلو 200گرام افیون برآمدکر لی گئی۔ترجمان نے کہا کہ کارروائی میں 74چرس بھرے کیپسولز بھی برآمدکرلیے گئے ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button