بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔اردن کی فٹبال ٹیم اسلام آباد بذریعہ ہوائی جہاز پہنچی اور ائیرپورٹ پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام نے اردنی ٹیم کا استقبال کیا۔

اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر کھیلے گی، اردنی ٹیم نے اس سے قبل 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔پاکستان اور اردن کا مقابلہ 21 مارچ کو جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

اشتہار
Back to top button