بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع

 ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دی۔صدرِ مملکت ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گ

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی تھی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی تھی۔ے۔

اشتہار
Back to top button