بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رمضان نگہبان پیکیج کی ترسیل کے عمل تیز کرنے ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے، رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 28 لاکھ 32 ہزار گھرانوں کو ترسیل مکمل ہو گئی جس کی ڈیجیٹل تصدیق بھی کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ رمضان نگہبان پیکیج کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو ترسیل کا عمل تیز کیا جائے، رمضان نگہبان پیکیج کی ترسیل میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف مہم بھی تیز کر دی گئی، صوبہ بھر میں 1271 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق 15 روز میں 7 لاکھ 73 ہزار مقامات پر چیکنگ کی گئی، 23 ہزار گرانفروش پکڑے گئے، گرانفروشوں کو 6 کروڑ 22 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا، 1682 ایف آئی آرز درج کر کے 4858 افراد کو گرفتار کیا گیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ غریب عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، مریم نواز شریف قیمتوں میں کمی کا رحجان تسلی بخش ہے، ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے۔

مزید پڑھیے  زرداری متحرک، وزیراعظم اور شجاعت سے اہم ملاقاتیں
Back to top button