بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل 9، پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں آج ملتان سلطانز کا پشاور زلمی سے ٹکرائو

 پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن کے پلے آف مرحلے کا آج سے شہر قائد کراچی میں آغاز ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سیزن 9 کے پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے جگہ بنا لی ہے، ٹورنامنٹ کا پہلا کوالیفائر آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔

ملتان سلطانز 10 میچز کھیل کر 7 میں کامیاب ہوئی اور 14 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر ہے، پشاور زلمی نے 6 میچز جیتے اور ایک بارش سے متاثر ہونے پر 13 پوائنٹس حاصل کیے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11، 11 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے پہلے پلے آف مرحلے کے مقابلے میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا ایک اور موقع ملے گا۔

اشتہار
Back to top button