بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی ایوان نمائندگان میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے خلاف کریک ڈاؤن کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے خلاف کریک ڈاؤن کا بل منظور ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک پرکریک ڈاؤن کے بل کےحق میں 352 جبکہ مخالفت میں 65 ووٹ آئے۔ ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد ٹک ٹاک پرکریک ڈاؤن کا یہ بل منظوری کے لیے اب امریکی سینیٹ میں جائےگا۔

چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک ایپ سے علیحدگی کےلیے 165 دن دیےگئے ہیں،  ٹک ٹاک سے علیحدہ نہ ہونے پربائٹ ڈانس کی ویب ہوسٹنگ سروس روک دی جائیں گی۔امریکا کو خدشات ہیں کہ چینی ایپ ٹک ٹاک سےحساس معلومات چوری کی جاسکتی ہیں۔

اشتہار
Back to top button