بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

استاد کے تشدد سے زخمی طالب علم دم توڑ گیا

سرگودھا کے نواحی علاقہ مڈھ رانجھا میں گزشتہ روز سبق یاد نہ کرنے پر نجی اسکول ٹیچر کے تشدد سے زخمی ہونے والا نویں جماعت کا طالب علم ہسپتال میں دم توڑگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مفرور اسکول ٹیچر کی تلاش شروع کردی۔مڈھ رانجھا میں نجی اسکول کے ٹیچر نے گزشتہ روز سبق یاد نہ کرنے پر 14 سالہ سمیع اللہ کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ طالب علم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا تھا، جہاں آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔میڈیکل رپورٹ میں تشدد سے طالب علم کی ٹانگ اور کمر کی ہڈی فریکچر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔پولیس نے طالب علم کے والدین کی مدعیت میں اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد اسکول ٹیچر فرار ہوچکا ہے،گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button