پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر رد و بدل
پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کر صوبائی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں پنجاب کے مختلف محکموں کے 20 سیکریٹریز اور 2 درجن کے قریب اعلیٰ افسران شامل ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق تبدیل کے جانے والوں میں گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری نبیل احمد اعوان اور سیکریٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب فواد ہاشم ربانی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ کیپٹن (ریٹائرڈ) ثاقب ظفر کو گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری فواد ہاشم ربانی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب جب کہ تعیناتی کے منتظر کیپٹن (ریٹائرڈ) نورالامین مینگل کو سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق آصف طفیل سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب، کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد شاہ رخ چیمہ ڈپٹی سیکریٹری سروسز ایس اینڈ جی اے ڈٰی پنجاب، کیپٹن (ریٹائرڈ) ندیم ناصر ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب، تقرری کے منتظر پرویز اقبال ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس و امور نوجوانان پنجاب تعینات کردیے گئے۔
ان کے علاوہ مظفر خان سیکریٹری امور نوجوانان و اسپورٹس پنجاب، ظہور حسین سیکریٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی، معظم اقبال سپرا سیکریٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کیے گئے ہیں۔جاری نوٹی فکیشن میں کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد شاہ رخ چیمہ کو ڈپٹی سیکرٹری (سروسز) ایس اینڈ جی اے ڈٰی پنجاب اور محمد عثمان کو سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔