بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدارتی انتخابات کل ہوں گے

آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے صدارتی انتخابات کل ہوں گے۔صدر کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہے۔

صدر کا انتخاب سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان پر مشتمل الیکٹورل کالج کرتا ہے۔ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میں ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اسی طرح انتخابات کے لیے صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس کل ہوں گے۔پولنگ صبح 10 بجے شروع ہوگی اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیے  پیکا ترمیمی آرڈیننس ، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
Back to top button