آصف زرداری صدارتی انتخاب میں کامیابی پر تاریخ رقم کریں گے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آصف زرداری نے کہا ہے کہ میں والد کو کہتا ہوں کہ اس اس بار آپ ملکہ برطانیہ طرز کے سربراہ مملکت ہوں گے جب کہ وہ دوسری بار صدر بننے والے ملک کے پہلے سربراہ ہوں گے۔سابق وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں وزیر اعظم کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری صدارتی انتخاب میں کامیابی پر تاریخ رقم کریں گے، پہلی بار منتخب ہونےپر آصف زرداری طاقت ور ترین صدر تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں والد کو کہتا ہوں کہ اس بار آپ ملکہ برطانیہ طرز کے سربراہ مملکت ہوں گے، پہلے دور میں صدر زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمان کو دیے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف زرداری دوسری بار صدر بننے والے ملک کے پہلے صدر ہوں گے، میثاق جمہوریت کے تحت جوڈیشل اصلاحات کا نامکمل مشن پورا کریں گے۔