بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

امریکا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم شہباز کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے عمل کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔میتھیو ملر کا کہا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، کارآمد بات چیت کا خیر مقدم کریں گے، پاک بھارت بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین دونوں ملکوں کو خود کرنا ہے۔امریکا میں سکھ رہنما پر قاتلانہ حملے میں ملوث بھارتی کردار پر ترجمان نے کہا کہ اس معاملے سے متعلق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

اشتہار
Back to top button