کھیل
پی ایس ایل 9، بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا میچ بھی ختم،دونوں ایک ایک پوائنٹ مل گیا
راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آج ہونے والا اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ ختم کردیا گیا۔بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں گراؤنڈ ہی نہ پہنچ سکیں، دونوں ٹیموں کو ساڑھے چار بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شیڈول ڈبل ہیڈر مکمل واش آؤٹ ہوگیا، اس سے قبل تیزبارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بھی ختم کردیا گیا تھا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہوچکا ہے۔