کھیل
پی ایس ایل 9، راولپنڈی میں ہونے والے دونوں میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان
پی ایس ایل سیزن 9 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی میں آج کا ڈبل ہیڈر بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈول ہے۔
دونوں میچز کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو شائقین کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔