بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان سے بھارتی دہشتگرد گرفتار

 ہندوستان کے ایک بار پھر خطے میں دہشتگردی پھیلانے کے ثبوت منظر عام پرآگئے، افغانستان سے بھارتی دہشتگرد گرفتارکرلیاگیا۔29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے بھارتی دہشتگرد ثناالاسلام گرفتار کیا گیا ، ثناالاسلام کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہے اور یہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا۔

افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارتی دہشتگرد کو آئی ایس آئی ایس سے تعلق اور رابطہ ہونے کے جرم میں گرفتار کیا ، بھارتی شہری ثنا الاسلام نے تحقیقات کے دوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطہ ہونے کا اعتراف کیا ۔

ثناالاسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا بھی اعتراف کیا ، اس کے افغانستان آنے کا مقصد بھارتی افسران کے حکم کے مطابق آئی ایس آئی ایس کے نمائندوں سے ملنا تھا، 2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے کے جرم میں گرفتار کی گئی تھی۔

نومبر 2019 میں بھی آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے والی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتار ہوئیں، بھارت کی انتہا پسندی اور دہشتگردی اب خطے کے پائیدار امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، سوال یہ ہے کہ آخر کب عالمی برادری بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی؟۔

اشتہار
Back to top button