پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت سردار غلام حسین نے سعودی عرب کا انٹرنیشنل کنسٹریکشن ایوارڈ جیت لیا
پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت سردار غلام حسن نے سعودی عرب کا انٹرنیشنل کنسٹرکشن ایوارڈ 2024 جیت لیا
سعودی وزارت تجارت کے تعاون سے مکہ مکرمہ میں دوسری سالانہ انٹرنیشنل کنسٹرکشن ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سردار غلام حسن نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
سردار غلام حسن نے یہ ایوارڈ اپنے ملک پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ ایوارڈ 34 سال کی محنت کے بعد ملا ہے، میں سعودی حکومت، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ،۔ سردار غلام حسن ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں پیدا ہوئے، سردار غلام حسن بچپن سے ہی سماجی کاموں میں دلچسپی رکھتے تھے، سعودی عرب منتقل ہونے کے بعد انہوں نے ایک کنسٹرکشن کمپنی کی بنیاد رکھی، جس میں انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے بہترین افرادی قوت بھرتی کی۔ سردار غلام حسن نے پہلے ہی اپنے آبائی علاقے بالاکوٹ میں غریب مریضوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس شروع کر رکھی ہے، دور دراز علاقوں تک پینے کا پانی۔ واٹر سپلائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔